بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔
آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں سنیٹ لوشیا میں مدمقابل تھیں جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 92 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا کے خلاف میچ میں روہت شرما نے اہم اعزاز حاصل کیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
اس سے قبل ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے پاس تھا جنہوں نے 116 اننگز میں 4145 رنز بنائے ، روہت نے یہ سنگ میل کیریئر کی 149 ویں اننگز میں عبور کیا ہے۔
اس کے علاوہ روہت شرما ٹی ٹوٹی انٹرنیشنلز میں 200 چھکے لگانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔