فیصل آباد میں دوستی توڑنے پر نوجوان نے تین محلے داروں کو گولی مارکر قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کےعلاقے بلوچنی میں مبینہ طور پر آصف کی بری صحبت کی باعث محلے دارصدیق،غفران اور زبیر نے اس سے دوستی ختم کی،جس پرآصف نے تینوں کو باری باری قتل کر دیا، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔
ایس ایچ او رضا مصطفیٰ نے بتایا کہ پہلے ایک کو گولی کا پتہ چلا ، راستے میں دوسرے جبکہ گاوں کے باہر ہی تھے تو تین لوگوں کو گولیاں لگنے کی کال چل گئی، ۔ ملزم نے چوتھے دوست کو قتل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہا۔
اہل علاقہ کے مطابق قاتل آزاد ہے جس سے دوسروں کی جان کو بھی خطرہ ہے ۔ محمد وارث کا کہناتھا کہ پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا، ملزم فرار ہے پکڑا نا گیا تو مزید نقصان کردے گا ،