ملک میں کپاس کی پیداوار پچاس لاکھ بیلز سے تجاوز کرگئی۔ سالانہ بنیاد پر کاٹن کی پیداوار میں اکہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
وزارت تجارت کے مطابق صوبہ سندھ میں ایک سو تیرہ فیصد اضافہ ہوا ہے ، اورپیداوار تیس لاکھ بیلز رہی۔ پنجاب میں کاٹن کی پیداوار چونتیس فیصد اضافے کے ساتھ اکیس لاکھ گانٹھیں رہی۔
گزشتہ سال کپاس کی پیداوار میں چونتیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس سال کپاس کی پیداوار تخمینے سے زیادہ رہنا ایک سنگ میل ہے۔