ملک سے ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر23 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 سے لیکرمئی 2024 تک کی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.925 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23 فیصدزیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.371 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا، مئی 2024 میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 332ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جو گزشتہ سال مئی کے 236ملین ڈالر کے مقابلہ میں 41 فیصد زیادہ ہے۔
اپریل کے مقابلہ میں مئی میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر7 فیصدکی نموہوئی، اپریل میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 310 لین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو مئی میں بڑھ کر332 ملین ڈالر ہوگیا۔