سندھ حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیامحکمہ داخلہ سندھ نےصوبے،ڈویژن اورضلع سطح پرالگ الگ کمیٹیاں تشکیل دےدیں۔
رپورٹس کے مطابق سندھ میں غیر قانونی طور پرمقیم افغان باشندوں سمیت دیگرغیر ملکیوں کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا فیصلہ کیاگیا ہے محکمہ داخلہ سندھ نے تینوں کمیٹیوں کے الگ الگ نوٹی فکیشن جاری کردیئے ہیں ۔
نوٹیفیکشن کے مطابق گیارہ رکنی صوبائی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کریں گے جبکہ آئی جی سندھ،ڈپٹی ڈی جی رینجرز،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کمیٹی میں شامل ہونگے،بریگیڈیئرفائیوکور،جوائنٹ ڈی جی آئی بی،ڈی جی نادرا، ڈی جی ایف آئی اے سمیت کمشنرافغان پناہ گزین سندھ بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
ڈویژن سطح پر قائم دس رکنی کمیٹی کےکنوینر کمشنرز ہونگے جبکہ ضلع سطح پر قائم کمیٹی کے کنوینرمتعلقہ ڈپٹی کمشنرز ہونگے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹیاں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری اوران کی روک تھام کے لیےاقدامات کرے گی، کمیٹیاں صوبائی سرحدوں اور شہری علاقوں میں غیر ملکی باشندوں کی روک تھام کے امور کی نگرانی بھی کرینگی۔