ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر برازیل جانے کی کوشش کرنے والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر کے اینٹی ہیومین سرکل کے حوالے کر دیا۔
ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے مطابق جلال حسین، زیتران موسی اور اقبال حسین نامی شہری جعلی ویزے پر برازیل جا رہے تھے جنہیں لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے آف لوڈ ہونے والے تینوں مسافروں نے بتایا کہ انہوں نے جعلی ویزہ ساجد نامی ایجنٹ سے لیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کےترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی ویزے دینے والے ایجنٹ ساجد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔