ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں ہمارےسمندر پلاسٹک سے بھرے پڑے ہیں اور ہماری زمین گندگی تلے دب چکی ہے جس سے ہمارے جنگلی حیات بھی متاثر ہورہے ہیں۔
ہر سال پوری دنیا میں انسان 2.12 بلین ٹن سے زیادہ کچرا پھیلاتے ہیں جس میں 2050 تک 70 فیصد اضافہ ہو جائے گا
بڑھتی ہوئی الودگی کے باعث پاکستان میں بے شمار موسمیاتی تبدیلیاں بھی رونما ہو رہی ہیں جن کے باعث پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہیں
اگر ہم اشیاء کے استعمال میں کمی لائیں اور پرانی چیزوں کو نئے طریقے سے استعمال کرنے کو ترجیح دیں تو ان مسائل کا آسان حل نکل سکتا ہے
گلوبل وارمنگ اور گاربیج ویسٹ سے متعلق آگاہی پھیلانا بھی موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات میں روک تھام کیلئے اہم کردار ادا سکتے ہیں
ہماری یہ کاوشیں آنے والی نسلوں کیلئے محفوظ اور سرسبز پاکستان کی ضمانت ہوں گی