ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض کے معاہدے پردستخط ہو گئے ہیں، اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی اور سیکریٹری ای اے ڈی کاظم نیاز نے دستخط کیے، فنڈز انفرااسٹرکچر اورخدمات کےشعبےمیں سرمایہ کاری پرخرچ ہوں گے،رقم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت استعمال کیجائےگی۔