جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی۔
سیںٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 43 رنز کی بہترین اننگ کھیلی اور ٹیم کو سپورٹ فراہم کی ۔
ان کے علاوہ ریزا ہنڈرکس 19 اور ایڈن مرکرام ایک سکوربنانے میں کامیاب ہوئے ۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 ، عادل رشید ، معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 156 رنز بناسکی اور 7 رنز سے شکست کا سامنا پڑا۔
ہیری بروکس 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیام لیونگ سٹون 33 ، بٹلر 17 اور بیئراسٹو 16 رنز بنا سکے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔