وفاقی حکومت نے ساتویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ ( این ایف سی ) میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن کو یکم جولائی سے پہلے نیا ایوارڈ دینا ہے اور اگر نیا ایوارڈ طے نہ ہو سکا تو حکومت موجودہ ایوارڈ میں توسیع کر سکتی ہے۔
این ایف سی ایوارڈ میں توسیع حکومت کی سفارش پر صدر مملکت کرتے ہیں۔
موجودہ ایوارڈ 82 فیصد آبادی ، 10.3 فیصد غربت ، 5 فیصد وسائل اور 2.7 فیصد علاقے کی بنیاد پر ملتا ہے۔
موجودہ فارمولے کے مطابق صوبوں کو قابل تقسیم وسائل 75.5 فیصد اور وفاق کو 32.5 فیصد ملتا ہے۔
یاد رہے کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پانچ سال کے لئے ہوتا ہے۔