سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ نے میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافے کا مطالبہ کر دیاہے ۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں ہر ایک منٹ بعد ایک شخص کو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے، پاکستان میں تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ ذیابیطس کے ساتھ زندہ ہیں، روزانہ 300 سے زیادہ لوگوں کے اعضاء ذیابیطس کی وجہ سے کاٹے جارہے ہیں، ذیابیطس کے مرض میں 30 فیصد حصہ میٹھے مشروبات کا ہے۔
پناہ کے مطابق پاکستان میں روزانہ 2200 سے زیادہ لوگ غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں، پاکستان میں صرف ذیابیطس اور اس سے متعلقہ پیچدگیوں سے 1100 لوگ روزانہ موت کا شکار ہو رہے ہیں، فوری اقدامات نہ کیئے توذیابیطس کے مریضوں کی تعداد 2045 تک 6 کروڑ بیس لاکھ ہو جائے گی، 2021 میں ذیابیطس کے علاج پر 2 ارب 64 کروڑ ڈالر اخراحات آئے۔