نئے بجٹ کے ساتھ ہی مہنگائی میں بھی تیزی آگئی۔ گزشتہ ہفتے مہنگائی صفر اعشاریہ نو چار فیصد بڑھ گئی۔ سالانہ بنیاد پر 23 اعشاریہ سات آٹھ فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر،آلو، پیاز، لہسن، انڈے اور دودھ کے علاوہ ایل پی جی گیس، سگریٹس اور کپڑے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ اس دوران صرف 5 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران باسمتی چاول، دال مسور، چکن، پٹرول اور ڈیزل سستا ہوا۔ گزشتہ ہفتے ٹماٹر 63 روپے کلو مہنگے ہوئے۔ قیمت 96 روپے سے بڑھ کر 98 روپے کلو رہی۔ پیاز چا روپے اکیاسی پیسے اور ایل پی جی سلنڈر تقریباً 70 روپے مہنگا ہوا۔
سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 191 فیصد،پیاز 123 فیصد، سرخ مرچ 55 فیصد، لہسن 40 فیصد اور بجلی 21 فیصد مہنگی ہوئی۔