سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی ڈالرز ذخائر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 3 کروڑ 14 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 13 کروڑ 47 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 6 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 27 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہ گئے۔