صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان بہتر بنانے کیلئے سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانا ہوگی۔
گوادر میں بلوچستان کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا بلوچستان میں قابل پولیس افسران تعینات کر کے دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے طریقہ کار بہتر بنانا ہوگا۔
اجلاس کے دوران صدر مملکت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات سے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی، صوبائی حکومت چینی اور غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
صدر مملکت نے صوبائی حکومت کی کاوشوں اور دہشت گردی کیخلاف اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو سزا دلانے کیلئے استغاثہ کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے معاوضے میں اضافہ کرکے باقی صوبوں کے برابر لایا جائے۔
صدر نے بلوچستان کے لوگوں کو ہنر سکھانے اور ماہی گیری کے پائیدار فروغ پر بھی زور دیا۔