وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے پیداواری لاگت معلوم کرنے کیلئے کھاد کمپنیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کافیصلہ کرلیا گیا ۔
اسلام آبادمیں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں یوریا کھاد کی دستیابی، طلب و رسد اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اس وقت ملک میں یوریا کھاد کی کوئی کمی نہیں، پیداوار کیلئے کھاد کمپنیوں کو بھی بلاتعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے، وفاقی وزیرنے ہدایت کی کہ کھاد کمپنیاں اپنے ڈیلرز اور ایجنسیوں کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیں۔
وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ صوبے بھی کھاد ان کے ریکارڈ کی تصدیق کریں، وفاقی وزیر نے فرٹیلائزر کمپنیوں کیجانب سے صوبوں کو کھاد سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔