سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے سے متعلق کیس میں عدالت نے چھ ملزمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کیس کے تفتیشی افسر نے وڈیرے غلام رسول کو کلین چیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے ہیں تاہم پولیس نے سیشن کورٹ میں گرفتار چھ ملزمان کو پیش کیا ، انویسٹی گیشن افسر نے بتایا کہ پولیس باریک بینی سے اس کیس کی تفتیش کررہی ہے، ملزمان سے دو کلہاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں، دو ملزمان عابد اور شکیل نے جرم کا اعتراف کیا ہے ۔