پاکستان کے معروف گلوکار محمد اشرف عرف ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست محمد اشرف المعروف ملکو نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرکی۔ درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ درخواست گزارکا نام مارچ دوزہزارچوبیس کو پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا،،ملکو نے یوکے میں میوزک کنسرٹ میں شرکت کے لیے جانا تھا۔درخواست گزارکے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ درخواست گزارکا نام غیرقانونی طورپر پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالاگیا۔درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔