بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے ساڑے 800 ارب روپے کا بجٹ کل پیش کئے جانے کا امکان ہے، بجٹ میں صحت اور تعلیم کو ترجیجی دی گئی ہے۔
بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ 21 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے ، بجٹ صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیرانی پیش کریں گے بلوچستان کے آئندہ مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی اسی روز ہوگا۔
محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموری حجم ساڑے 8سو ارب سے زائد ہوگا جس میں سرکای ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے کیا جائے گا ، آئندہ مالی سال کے دوران صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ترجیجی دی جائے گی۔
صوبائی بجٹ میں صحت کے لیے 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ بجٹ کی نسبت تعلیم کے بجٹ میں پچیس فیصد اضافہ کیا جائے گا، بجٹ میں بے نظیر اسکالرشپ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔
جامعات کی گرانٹ اڑھائی ارب سے بڑھا کر 5 ارب روپے کی جائے گی، جبکہ سیشن میں رواں مالی سال کا ضمنی بجٹ بھی پیش ہوگا ،ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا بجٹ سیشن اجلاس 21 جون سے 29جون تک منعقد ہوگا جس کے دوران حکومتی و اپوزیشن اراکین کی بحث کے بعد بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔