بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 12 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقی کی شرح تین فیصد رہے گی۔
فچ کے مطابق بجٹ سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے معاہدے کی بہتری کی امید ہے، اگلے مالی سال مالیات اہداف حاصل ہونا واضح نہیں، حکومتی اقدامات سے بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ کم ہوسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ترقی کی شرح توقع سے کم رہنے کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال ترقی کی شرح 3فیصد رہ سکتی ہے۔
عام انتخابات کے بعد سے بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ، بجٹ میں معاشی نظم وضبط سے مالی خسارہ کم ہوگا،، برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کے 3-0 فیصد کی جانب گامزن ہے، گذشتہ سال برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کا ایک فیصد تھا۔
زرمبادلہ کے نظام سے بہتری سے ترسیلات زر میں بھی بہتری آئی ، بہتر زرعی برآمدات سے بھی صورتحال بہتر ہوئی، امید ہے آئندہ بجٹ میں پاکستان کے کچھ قرضے رول اوور ہوجائیں گے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی معیشت کیلئے کئی چیلنجز اب بھی موجود ہیں۔