فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ لوگوں اور ان کے خاندان کا احترام ضروری ہے، خواہ پیشہ کوئی بھی ہو۔
سوشل میڈیا پر امریکا میں کرکٹ فین کے ساتھ تکرار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنے بیان میں حارث رؤف نے کہا کہ یہ بات سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی، جب بات فیملی پرآتی ہے تو جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔
حارث رؤف نے کہا کہ عوامی شخصیت کے طور پر ہم ہر قسم کےتاثرات،ردعمل کیلئے تیار رہتےہیں مگر لوگوں اوران کے خاندان کااحترام ضروری ہے،خواہ پیشہ کوئی بھی ہو۔ جب بات والدین یاخاندان پرآتی ہے تو جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔
خیال رہے کہ بولر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں حارث روف اپنے فین سے لڑائی کررہے ہیں، ویڈیو میں حارث روف کو اپنے فین کو گھٹیا کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ حارث روف مداح کو مارنے بھی بھاگے۔ حارث روف کی اہلیہ انھیں روکتی رہیں مگر قومی فاسٹ بولر نے ایک نہ سنی۔ ہاتھ چھڑا کر فین کی طرف بھاگے اور خوب باتیں سنائیں۔