آزاد جموں کشمیر اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) مزید ایک نشست سے محروم ہوگئی ، رکن اسمبلی چوہدری مقبول گجرالیکشن میں دھاندلی کا جرم ثابت ہونے پر نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوارچوہدری اسماعیل نے ایل اے 35 جموں 2 کے نتائج میں دھاندلی پر درخواست دی تھی اور الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی ثابت ہونے پر انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار چودہری مقبول گجر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔
ٹربیونل کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ ایل اے 35 جموں 2 کا انتخاب کالعدم قرار دے کر دوبارہ کراایا جائے۔
ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو دھاندلی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔