انٹیلی جنس ایجنسی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے بلوچستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی مراکز قائم کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلیجنس پرمبنی کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کئی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاہے ، پکڑے جانے والوں میں کالعدم ٹی ٹی پی خوارج کی شوریٰ کا انتہائی خطرناک اور مطلوب کمانڈر شامل ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق نیٹ ور ک کے تانے بانے اندرونی و بیرونی دہشتگروں سے ملتے ہیں، پکڑےگئےکمانڈرمختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملک میں موجود مختلف دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کے بارے میں اہم راز افشاں ہونے کی تَوقع ہے ۔
کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کے ذریعے ہائی ویلیو اہداف کو حراست میں لینا اور اُنکے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارا نہ مہارت اور ریاست کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔