گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانگھڑ میں وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شہری کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہناتھا کہ پولیس اصل ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے اور شہری کوانصاف دیاجائے،اونٹ کی ٹانگ کاٹ کرغریب شخص سے اس کی روزی چھینی گئی،کھیت میں داخل ہونے پراونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں ہے ۔
گورنرسندھ کا کہناتھا کہ جانوروں سےایساسلوک کیا جانا کسی انسان کو زیب نہیں دیتا،قربانی کامہینہ دوسروں کےدکھ ،دردکااحساس جگانے کیلئےہوتاہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے ۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انسانی طور پر اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا عمل ناقابل قبول ہے۔