سانگھڑ گزشتہ روز زرعی زمین میں اونٹ گھس جانے کے باعث جنونی زمین دار نے کلہاڑیوں کے وار سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، سما ء پر خبر نشر ہونے کے بعد ایس ایس پی سانگھڑ نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور دو افراد گرفتار کر لیئے گئے
گزشتہ روز سانگھڑ کے علاقے ھید جمڑائو کے نواحی گاوں میں زرعی زمین پر اونٹ گھس جانے کے باعث جنونی زمین دار نے اونٹ کی ٹانگ کات دی ، سماء کی خبر پر ایکشن ایس ایس سانگھڑ اعجاز شیخ کا نوٹیس اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے معاملے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج دو افراد شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیے گئے ۔
دوسری جانب سماء کی خبر پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ نے بھی نوٹس لیا اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں اونٹ کی طبی امداد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ مصدقہ ذرائع کے مطابق زرعی زمین پر اونٹ گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے اثر رسوخ افراد کو منگلی پولیس نے مبینہ طور بچا لیا ہے اور متاثرہ افراد کے بجائے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ اس مسئلے پر متاثرہ افراد نے صبح معاملے پر بیان دیا تھا کہ پولیس صُلاح کے لیے دباو دے رہی ہے اور مقدمہ درج نہیں کر رہی ۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے مالکان مقدمہ درج کروانے نہیں آئے اس لیے ایس ایس پی صاحب نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے حکم دیا ہے۔