ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آج بھی اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج مسلسل 20 ویں روز تنزلی دیکھی گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.04 روپے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 285 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستاہو کر286 روپے پر آگیا۔
یاد رہے کہ 5 ستمبر سے لے کر 3 اکتوبر تک انٹربینک میں روپے کی قدر میں مجموعی طور پر تقریباً 22 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے سے 44 روپے سستا ہوچکا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے روپیہ تگڑا ہونے لگا۔ اس وقت روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں سات ہفتے کی بلند ترین سطح پر ہے اور پاکستانی روپیہ ستمبر کے دوران دنیا کی بہترین کارکردگی کرنے والی کرنسی بن گیا۔