وفاقی سرکاری سکولزمیں داخلےکیلئےفارم ب کی شرط ختم کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی وفاقی وزارت تعلیم نے جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سکول سے باہربچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ایک بڑی وجہ فارم ب تھی ، فارم ب کےعمل نےغیرمتناسب طور پرغریب آبادیوں کو متاثرکیا ہے، وجوہات کوسامنےرکھتےہوئےداخلےکیلئےشرط ختم کرنےکافیصلہ کیاگیا، اسلام آبادمیں رہنے والےتمام بچےسرکاری اسکولزمیں داخلےکےاہل ہوں گے۔