بینکوں سے ڈالر انخلاء رکنے پر پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑااضافہ دیکھا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں اضافے سے ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے ڈالر ذخائر سولہ کروڑ بیاسی لاکھ ڈالراضافے سے چودہ ارب اڑتیس کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس سترہ عشاریہ چار کروڑ ڈالر بڑھ کر پانچ عشاریہ اٹھائیس ارب ڈالر ہوگئے جبکہ اسٹیٹ بینک ڈالر ذخائر باسٹھ لاکھ ڈالر کم ہو کرنو ارب دس کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر رہ گئے۔