محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالاضحٰی کے دن ملک بھر میں موسم گرم رہے گا لیکن عید کے بعد بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے آخر میں بھی بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گے۔ پاکستان میں مون سون وقت سے پہلے بھی آسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہے۔ حکام نے دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطرف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کردیا۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مون سون میں بارشیں معمول سے زیادہ برسنے کی پیشگوئی ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ برکھا رت کی ممکنہ شدت کے باعث ملک کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
ممکنہ سیلابی ریلوں سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی نشاندہی بھی کردی گئی، جی آئی ایس ٹیم لیڈ زہرا حسن کا کہنا ہے کہ جی بی اور آزاد کمشیر میں فلیش فلڈنگ کی ایونٹ ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کے پی کے میں دریائے کابل، دریائے سندھ اور دریائے سوات میں یہ اوور فلو کریں گے۔ ستلج راوی اور سندھ میں اونچے درجہ تک کا سیلاب آسکتا ہے جھل مگسی لہری نصیر آباد اثر انداز ہو سکتے ہیں۔