حکومت نے وفاقی بجٹ 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کر دیاہے جس میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔
بجٹ 2024-25 کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویزدی ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل پر پی ڈی ایل 50 روپے فی لیٹر برقرار رکھنے کی تجویزہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 50 سے بڑھا کر 75 کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔