قومی اقتصادی بجٹ 2024-25 کے دستاویزات کے مطابق نئے پلاٹس اور رہائشی و کمرشل پراپرٹی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والےنئےبجٹ اجلاس میںنئے پلاٹس اور رہائشی و کمرشل پراپرٹی پر پانچ فیصدفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ( ایف ای ڈی) عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات کے ٹیر ون کے ریٹیلرز پر جی ایس ٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ برانڈڈ کپڑوں اور جوتوں پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔