تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پرواز آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر 278روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے جبکہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز 15 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھاؤ کا رجحان برقرار ہے۔ 100 انڈیکس44 پوائنٹس بڑھ کر72 ہزار633 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔