پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے تاہم پاکستان ، امریکہ کو رن ریٹ میں پیچھے چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔
تفصیلا ت کے مطابق کینیڈا نے پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے رن ریٹ میں امریکہ سے آگے نکلنے کیلئے اسے 13.5 اوورز میں پورا کرنا تھا لیکن پاکستانی بیٹرز سست روی کے باعث ایسا نہ کر سکے اور 14 اوورز میں محض 81 رنز ہی بنا سکے ۔
پاکستان کی جانب سے ہدف کو 17.3 اوورز میں عبور کیا گیا جس میں محمد رضوان 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ بابراعظم 33 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے مین آف دی میچ کا اعزاز محمد عامر کو بہترین باولنگ پر دیا گیا جنہوں نے 4 اووز میں 13 رنز دیتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔
ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے قومی ٹیم کو نا صرف اگلا جیتنا ضروری ہیں بلکہ اس کے ساتھ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ سے شکست کی دعا بھی کرنا ہوگی کیونکہ امریکا نے اگر مزید ایک پوائنٹ بھی حاصل کرلیا تو پاکستان کا سفر یہی ختم ہوجائے گا۔
گروپ اے کا پوائنٹس ٹیبل
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں میزبان امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ بھارت کے ہاتھوں 6 رنز سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔