صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم شہبازشریف نے ملاقات کی ہے جس کے دوران بجٹ میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منگل کو ایوانِ صدر میں صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی معاشی اور مالی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
آصف زرداری اور شہباز شریف نے آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے صدر مملکت کو حالیہ دورہ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
صدر مملکت نے ملکی ترقی اور معاشی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔