حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پروزارت داخلہ نے وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کومراسلہ بھیج دیا۔
مراسلے کے مطابق کسی بھی بنیاد پربیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ نہیں ملےگا، ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ تجدید بھی نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کردیں۔