قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال بجٹ 2024-25ءکیلئے پندرہ سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر حکام نے 1500 ارب کےترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی،اگلے مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کی گئی ۔
قومی اقتصادی کونسل دستاویز ات کے مطابق 1500 ارب کےترقیاتی بجٹ میں سے 100 ارب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے خرچ کرےگی ،قومی اقتصادی کونسل نے5 سالہ منصوبہ بندی کی بھی منظوری دیدی،5سالہ پلان کے تحت مالی سال 2029 تک شرح نمو 6 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی۔
قومی اقتصادی کونسل کی جانب سےآئندہ پانچ سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطا 5.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی،آئندہ مالی سال بجٹ میں زراعت کی گروتھ کا ہدف 2 فیصد رکھنے کی بھی منظوری دی گئی، صنعتی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد رکھنےکی منظوری دے دی گئی ۔