پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اصولوں پر بات کرنے کو ہر وقت تیار ہیں۔
اپنے حالیہ بیان میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ان حالات میں ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے ، ہم اصولوں پر بات کرنے کو ہر وقت تیار ہیں ، یہ تاثر غلط دیا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اس ملک کے معاشی مسائل کا حل راتوں رات ممکن نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کا قانون سوشل میڈیا اور میڈیا پر قدغن لگانے کے لئے لایا گیا ہے۔