مادر وطن کےدفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتےچلے آرہےہیں انھوں نے اپنا خون دے کے وطن عزیزکی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سےآج پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اورجوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
میجرجلال شہید نےاپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئےدہشتگردوں کا مقابلہ کیا آپ کا تعلق ضلع قلعہ عبداللہ سےتھا،بہادری سے لڑنے والے نائیک مولا بخش شہید کا تعلق ضلع کچھی تھا۔
حوالدارمحمد عرفان نےوطن کی محبت میں اپنی جان نچاور کردی آپ کا تعلق ضلع موسیٰ خیل سےتھا، پاکستان کےدفاع کی خاطرجان کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہی امداد علی، شہید تعلق ضلع سبی تھا۔
سپاہی عبدل رزاق نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا جن آپ کا تعلق ضلع کوہلو سے تھا۔
سپاہی ظہیراحمد شہید نےوطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا آپ کا تعلق ضلع جعفرآباد سے تھا۔
سپاہی ندیم شہید نے بڑی جُرت اوربہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی آپ کا تعلق ضلع کوہلو سے تھا۔
سپاہی عمران خان شہید نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جام شہادت نوش کی اپ کا تعلق ضلع جعفرآباد تحصیل جھٹ پٹ سے تھا۔
سپاہی عنایت اُللہ شہید نےبڑی جُرت اور بہادری کےساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کی آپ کا تعلق ضلع جھل مگسی تحصیل گنداوہ سے تھا۔