آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں مسافر جیپ دریا میں جا گری 4 افراد جاں بحق 7 زخمی ہو گئے۔
بدقسمت جیپ میں سوار 22 افراد جن میں سے 4 جاں بحق ہونےوالوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 7 زخمی ہوگئے جبکہ 11مسافر لاپتہ ہیں لاپتہ مسافروں میں زیادہ تعداد سیاحوں کی ہے۔
عینی شاہدین کےمطابق حادثہ سڑک کنارے حفاطتی دیوار سرک جانے کے باعث پیش آیا،پولیس اور انتظامیہ نےموقع پرپہنچ کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا،مقامی افراد بھی انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہے۔
11لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے،مسافروں میں سے سات سیاحوں کا تعلق ملتان کے ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔