پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شرو ع ہونے میں کچھ ہی دیر باقی ہے اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اسی دوران ایک جوڑی بھی پہنچی جس میں شوہر کا تعلق پاکستان اور بیوی کا تعلق بھارت سے ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ناساو کرکٹ اسٹیڈیم میں کچھ دیر بعد شروع ہوگا،پاکستانی شوہر اور بھارتی بیوی بھی اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے سٹیڈیم پہنچ گئیں ،پاکستانی شوہر کہتے ہیں آج بیوی ناراض ہو جائے وہ پھر بھی پاکستان کو سپورٹ کرینگے ۔
شوہر کا کہناتھا کہ آج محبت اور پیار کچھ نہیں ہے ، آج ہم دشمن ہیں، 364 دن ایک ہیں لیکن آج ہم الگ الگ ہیں۔
بیوی کا کہناتھا کہ میں کرکٹ کی فین نہیں ہوں بلکہ ان کی وجہ سے یہاں آئی ہوں ، جو اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی ۔