سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا۔
یاد رہے کہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں نیویارک میں مدمقابل ہوںگی۔
میچ سے قبل سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کا اصل فائنل تو آج ہے۔
اپنی گفتگو میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مشورہ دیا کہ قومی ٹیم کو پریشر ایک طرف رکھ کر بھارت کے خلاف کھیلنا چاہیے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس نے امریکا سے میچ ہار کر مایوس کیا، امریکا سے میچ ہارنے پر کرکٹ شائقین کا شدید ردعمل سامنے آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بابر اعظم سے بڑی امیدیں ہیں، بابر اعظم چل گیا تو امید ہے ہم میچ جیت جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف جیت ہمارا مقدر بنے۔