عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپےکاہوگیا،جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 3 ہزار 86 روپےکم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے ہوگئی
اس کے علاوہ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 750 روپےہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر سستا ہوکر 2 ہزار 292 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے،گزشتہ کاروباری ہفتے عالمی ومقامی صرافہ بازاروں میں سونےکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا،
فی تولہ سونا ہفتےبھرمیں 1 ہزار 300 روپےمہنگا ہوکر 2لاکھ 43 ہزارروپےکاہو گیا، جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 1 ہزار 114 روپےبڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالرکےاضافے سے 2 ہزار 362 ڈالر فی اونس ہوگیا۔