سندھ کے نگران وزیرصنعت و تجارت یونس ڈھاگہ نے تسلیم کیا ہے کہ معیشت کی بحالی اور معاشی ترقی کے لیے ہمارے پاس کوئی پلان ہی نہیں ہے۔
نگران وزیرصنعت و تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا ہے کہ ہمیں معاشی ترقی کے لیے دن رات کام کرنا ہوگا امید ہے آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی ۔
انہوں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہمارے پاس کو ئی پلان نہیں ۔ جس کے باعث آئی ایم ایف کے معاشی پلان پر چلنا پڑتا ہے ۔ اور پھر عوام مشکلات کا شکار ہوتی ہے۔
کراچی میں پاکستان ہورزی مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے یونس ڈھاگہ نے کہا سابق حکومت کو پتہ نہیں تھا کہ سندھ کا جی ڈی پی کتنا ہے ۔آٹومیشن کے ذریعے جعلی کھاتوں کے خلاف کارووائی کرینگے ۔
پاکستان ہورزی مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی نے شکوہ کیا کہ ماضی میں وفاق اور صوبائی حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
پاکستان ہورزی مینوفیکچررزایسوسی ایشن کےوفد نے صوبائی وزیر تجارت کومسائل سےآگاہ کیا ۔کہا کہ کراچی کے تاجر اور عوام سے سوتیلے بچوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے جسے اب ختم ہونا چاہیے ۔