لاہور میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز کی فراہمی کیسے ہوئی کمشنر لاہور نے لیسکو کو آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز کی فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لیسکو کو آڈٹ کروانے کا حکم دے دیا۔
لاہور میں ضلعی انتظامیہ،ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریاز میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز فراہمی کا آڈٹ کرایا جائیگا۔
کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو بجلی کنکشنز غیرقانونی طور پر دیئے گئے ۔ غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کو محکموں کیجانب سے این اوسیز جاری ہونے کی رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔