ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم منیجمنٹ اور کپتان نے امریکہ کے خلاف پہلے میچ کے لئے پلئینگ الیون فائنل کرلی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کا چار فاسٹ بولر کے ساتھ جانے کا امکان ہے ، سوچ بچار کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور کپتان نے نسیم شاہ کو پلئینگ الیون میں شامل کرنے پر غور کیا ہے جبکہ ابرار احمد کی شمولیت کے امکانات کم ہیں تاہم اعظم خان کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔
ٹیم مینجمنٹ نے عثمان خان کو پہلے میچ میں چانس دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ شاداب خان کو بھی امریکہ کے خلاف کھلائے جانے کا امکان ہے ، بہر حال صائم ایوب پہلی پلینگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔ ان کے علاوہ بابر اعظم ،محمد رضوان ،عثمان خان،فخر زمان ،افتخار احمد،شاداب خان،اعظم خان،نسیم شاہ شامل،
شاہین شاہ آفریدی ،حارث روف ،محمد عامر کو پہلی پلیئنگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔