ملائشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ملائشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 101.8 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 91.1 ملین ڈالرز کے مقابلے میں 11.8 فیصدزیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپریل میں ملائشیا سے ترسیلات زر کا حجم16.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومارچ میں 14.3 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اپریل میں 8.6 ملین ڈالرتھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 23.84 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 23.043 ارب کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔