پاک فوج کی بلوچستان میں سال 2024 کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اگست 2021 میں افغان طالبان کا افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر جاگ اٹھی،اوردورحاضر کے خوارج تحریک طالبان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان پر دہشت گرد حملے تیز کر دیے۔
جس کی سرکوبی کے لیےافواج پاکستان نےموثرحکمت عملی اپنائی،اس حکمت عملی کے تحت،رواں سال پاکستان میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے افواج پاکستان نے مربوط اور منظم انداز میں مختلف آپریشنز کیے ۔
3 جنوری 2024 سے31مئی 2024 تک پاک فوج نےبلوچستان میں خوارج کےخلاف مختلف آپریشنز کےدوران 66 دہشت گردوں کو جہنم واصل، 27 کو زخمی جبکہ 4 کو زندہ گرفتارکرلیا۔