مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں انھوں نے اپنا خون دے کے وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے آج پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
سپاہی عمران خان نے وطن کی حفاظت کے لیےجام شہادت نوش کیا اپ کا تعلق ضلع جعفر آباد سے تھا،سپاہی عنایت اللہ نےوطن کی محبت میں اپنی جان نچاور کر دی اپ کا تعلق ضلع جھل مگسی سے تھا
سپاہی محمد اسحاق نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا اپ کا تعلق ضلع کچھی سے تھا۔
سپاہی ندیم نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جام شہادت نوش کیا اپ کا تعلق ضلع کوہلو سے تھا۔