کورنگی سے لاپتا ہونے والی 15 سالہ لڑکی کو حیدرآباد سے بازیاب کروا تے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ترقی و نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے ایس ایچ او سرمد امام سے رابطہ کرتے ہوئے لاپتہ نوعمر لڑکی کی بازیابی پر شاباش دی ہے ۔شاہینہ شیر علی کا کہناتھا کہ لڑکی کوشادی کے بہانے ورغلا کر لڑکے نے حیدرآباد بلوایا تھا ،ماڈل کالونی میں 3ملزمان نےلڑکی کودرندگی کانشانہ بنایا۔ لڑکی کوسیف ہاؤس حیدرآبادمنتقل کردیاگیا۔
ایس ایچ او سرمد امام کا کہناتھا کہ طبی معائنہ میں لڑکی سےزیادتی ثابت ہوچکی،لڑکی کوبیان کےلیےکل جوڈیشل مجسٹریٹ کےروبروپیش کیا جائے گا۔