فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پولیس نے رشتہ دار کے ساتھ مل کر سوتیلے بیٹے کو زندہ جلانے والی ماں اور بیٹے کو گرفتار کر لیاہے ۔
ملزم قاسم کے مطابق ماں نے کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کر دی جس سے وہ بہوش ہو گیا اور اس پرپیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگانے کے بعد اس کی لاش نہر میں بہا دی ۔ملزم کا کہنا تھاکہ مرنےوالا ماں سے مار پیٹ کرتا تھا جس پر یہ قدم اٹھایا ، تھانہ ترکھانی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تیسرے ملزم عمران کی تلاش شروع کر دی جبکہ ماں بیٹے کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔