کلاؤڈیا شین بام میکسیکو کی تاریخ میں بھاری اکثریت سے جیت کر پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئی ہیں۔
میکسیکو کی سرکاری انتخابی اتھارٹی نے کہا کہ ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ میکسیکو سٹی کی 61 سالہ سابق میئر کلاؤڈیا شین بام انتخابات میں 58 فیصد سے 60 فیصد کے درمیان ووٹ لے کر جیت گئی ہیں۔
شین بام یکم اکتوبر کو سبکدوش ہونے والے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کی جگہ لیں گی۔
قوم سے خطاب میں کلاڈیا شین بام نے کہا کہ وہ آزاد میڈیا کی حامی ہیں، حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق چلے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کلاڈیا شین بام یہودی ہونے کے باجود فلسطین کے دو ریاستی حل کی حامی ہیں۔